04-06-2018

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں  ثاقب نثار کہتے ہیں عام انتخابات ہرحال میں مقرہ وقت پر ہو ں گے  اور تاخیرکسی صورت قبول نہیں۔

سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی میں ترمیم کے معاملے پر لارجر بنچ تشکیل دینے کا عندیہ دے دیا ۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم باڈی ہے۔ پارلیمنٹ نے ہی قوانین بنائے۔ اب فارم میں تبدیلی کرنا اتنا آسان نہیں۔

عدالت نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے الیکشن کمیشن اورایاز صادق کی اپیلوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا اوراپیلوں پر سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کا عندیہ دے دیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان اور ایازصادق کی اپیلوں پر سماعت بدھ کو ہوگی۔