31-03-2017

عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف میں اسٹیٹ بینک پاکستان نے اُن کے نام کا یادگاری سکہ جاری کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک میں عبدالستار ایدھی کا یادگاری سکہ جاری کرنے کیلئے تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں فیصل ایدھی کی بھی شرکت کی، گورنراسٹیٹ بینک نے یادگاری سکہ فیصل ایدھی کوپیش کیا۔ورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایدھی کی خدمات کا اعتراف ان کا مشن اپنانا ہے ، 50روپے مالیت کے عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب 50روپے مالیت کے 50 ہزار سکے جاری کیے گئے ہیں، یادگاری سکہ اسٹیٹ بینک کے 16دفاتر سے عوام کیلئے دستیاب ہوگا۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یاد گاری سکوں کا سلسلہ 1976 کو شروع ہوا تھا ۔

خیال رہے کہ سکے کی پشت پر  پر عبدالستار ایدھی کی تصویر کا عکس ہے اور اس پر عہد انسانیت عبد الستار ایدھی کے الفاظ درج کیے گئے ہیں۔