14-04-2017

مردان میں واقع عبدالولی خان یونیورسٹی میں دیگر طلبہ کے تشدد سے ہلاک ہونے والے 23 سالہ طالب علم کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔تھانہ شیخ ملتون میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں 20 ملزمان کو نامزد کیا گیا اور مقدمے میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل سمیت 7 دفعات شامل کی گئیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کے مطابق 20 نامزد ملزمان میں سے 8 کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت ویڈیوز کے ذریعے ممکن ہوئی جبکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی 3 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مردان سمیت قریبی اضلاع میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واقعے کے بعد سے عبدالولی خان یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ یونیورسٹی سے متصل بوائز ہاسٹل کو بھی خالی کرکے بند کیا جاچکا ہے۔