15-09-2017

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان قتل کیس  کے ملزمان کو اٹھارہ ستمبر کو عدالت طلب کرلیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ایبٹ آباد نے مشال خان قتل کیس کی سماعت کا آغاز کرتے ہوئے کیس میں نامزد سینتیس سے زائد ملزمان کو سمن جاری کرتے ہوئے انہیں اٹھارہ ستمبر کو عدالت طلب کیا جبکہ عدالت نے مشال خان قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر بیس ستمبر سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کےلئے گواہوں کو پہلے ہی سمن جاری کئے جا چکے ہیں ۔