March 23, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

عدالتوں میں مقدمات کی سماعت جلد سے جلد مکمل کرنے لئے میرٹ پر پرسیکیورٹرز کی تقرری ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات

10-01-2019

پشاور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالتوں میں مقدمات کی سماعت جلد سے جلد مکمل کرنے کےلئے میرٹ پر پراسیکیورٹرز کی تقرری کا عمل ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں کیونکہ پراسیکیورٹرز کی کمی کے باعث نیب کی کارکردگی عدالتوں میں متاثر ہو رہی ہے ۔

جسٹس قیصر رشید اور جسٹس قلندرعلی خان پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے نیب سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت کی۔ دوران سماعت ملزمان کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ نیب کے دو پراسیکیوٹرز ہیں جس میں ایک ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اور ایک پراسیکیورٹر جنرل ہیں جو اس وقت مختلف عدالتوں میں دیگر مقدمات کے سلسلے میں مصروف ہے جس پر فاضل عدالت نے ڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختونخوا فرمان اللہ کو عدالت طلب کرلیا۔ بعد میں ڈی جی نیب عدالت میں پیش ہوا اور عدالت کوبتایا کہ انہوں نے چیئرمین نیب کو خط بھیجا ہے جنہوں نے پراسیکیوٹر نیب کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیا ہے اور آئندہ چند روز میں نئے پراسیکیورٹرز کی تعیناتی سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

 بعد میں فاضل عدالت نے کیسز کی سماعت ملتوی کردی ۔

Related posts