03-05-2018

پشاور کی احتساب عدالت کے جج نوید احمد نے عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجبیئرنگ نوشہرہ کو سامان کی خرید و فروخت میں کروڑوں کے غبن کیس میں استعاثہ کے گواہ کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

احتساب عدالت نے محکمہ پبلک ہیلتھ نوشہرہ کے ایکیسئین ناصر لطیف بلوچ کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ استعاثہ کے گواہ محمد افتخار حسین کو طلب کرنے کےلئے سمن جاری کیا گیا تھا تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہاہے جس پر فاضل عدالت نے اس کی گرفتاری کےناقابل ضمانت ورانٹ جاری کردیئے اور ریفرنس کی سماعت پندرہ مئی تک ملتوی کردی ۔