September 19, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

عدالتی احکامات عدم تعمیل وائس چانسلر اور رجسٹرار انجینئرنگ یونیورسٹی تنخواہ قرق

10-04-2017

پشاور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کی تنخواہ قرق کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایاگیا کہ درخواست گزار انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں اکاونٹ آفیسر ہیں اور یونیورسٹی کی انتظامیہ اپ گریڈ یشن نہیں دے رہی ہے جس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی گئی ہے اور عدالت نے یونیورسٹی انتظامیہ سے متعدد بار اس ضمن میں جواب طلب کیا تاہم یونیورسٹی انتظامیہ جواب داخل کرنے سے انکاری ہے جس پر عدالت نے برہمی کااظہار کیا اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کی تنخواہ قرق کرنے کا حکم دیا اور سماعت ملتوی کردی ۔

Related posts