25-09-2017

پشاور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور سیکرٹری کی تنخواہ قرق کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

جسٹس قیصر رشید اورجسٹس غضنفر علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار نے ہنگو سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی پوسٹ پر بھرتی کےلئے درخواست دی تھی اور اس کےلئے پبلک سروس کمیشن کا امتحان بھی دیا تاہم کمیشن نے اسے زائد العمر قرار دیا ہے حالانکہ درخواست گزار کی عمر پوری بنتی ہے جبکہ اس حوالے سے دائر رٹ پر عدالت نے بار بار چیئرمین اور سیکرٹری پبلک سروس کمیشن سے جواب طلب کیا ہے تاہم جواب عدالت میں جمع نہیں کیا جا رہا جس پر فاضل عدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کمیشن کے چیئرمین اور سیکرٹری کی تنخواہ قرق کرنے کا حکم دیا اور رٹ کی سماعت پر جواب طلب کرکے سماعت ملتوی کردی ۔