04-04-2018

پشاورہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پرلیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورکے چیئرمین بورڈ آف گورنرز اور ڈائریکٹرکوتوہین عدالت کانوٹس جاری کردیا ہے

 جسٹس قلندرعلی خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل بنچ نے پروفیسر ڈاکٹراسلم کی جانب سے  دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایاگیاکہ درخواست گذار ایل آر ایچ میں پلاسٹک سرجری کاایسوسی ایٹ پروفیسر ہے جس کی پروموشن کمیٹی نے2012ء میں پروفیسر کی پوسٹ کیلئے ترقی کی سفارش کی لیکن اس پرعملدرآمد نہیں ہوا جس پر انہوں نے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائرکی جو منظورکرلی گئی تاہم ہسپتا ل انتظامیہ عدالتی احکامات پرتعمیل نہیں کررہی ہے جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہذا متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔