08-08-2017

پشاور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر چیف ایگزیکٹو سمیت پیسکو کے دیگر حکام کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے ۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم اورجسٹس اعجاز انور پر مشتمل د ورکنی بنچ نے دائر توہین عدالت درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کا والد پیسکو میں ملازم تھا اور ملازمین کے بچوں کے کوٹے کے تحت درخواست گزار نے محکمے کو ملازمت کےلئے درخواست دی لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا جس پر عدالت سے رجوع کیا گیا او ر عدالت احکامات جاری کئے جس پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ۔

عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد چیف ایگزیکٹو سمیت پیسکو کے متعلقہ حکام کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔