01-03-2017

پشاور کی احتساب عدالت نے عدالتی احکامات کے کی تعمیل نہ کرنے کمشنر انکم ٹیکس ایبٹ آباد کی کرورڑوں روپے خوردبرد سے متعلق ریفرنس کے تین گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔

احتساب عدالت پشاور کے جج محمد عاصم امام کی عدالت میں کمشنر انکم ٹیکس ایبٹ آباد آصف حیدر کی کروڑوں روپے خورد برد سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں عدلت کوبتایا گیا کہ ریفرنس میں گواہوں مسکین ، محمد آزاد اور ممریز کو پیش ہونے کےلئے متعدد مرتبہ سمن جاری کئے گے تاہم اس کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں لہذا ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے جس پر عدالت نے ریفرنس میں تینوں گواہوں کی عدم حاضری پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں تیرہ مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔