20-06-2017

پشاورہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کو چودہ جولائی کو عدالت طلب کرلیا ہے ۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے قرار دیا کہ اگلی پیشی پر آئی جی پولیس پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کی جائے گی ۔

دوران سماعت دائر توہین عدالت رٹ درخواست میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار  محکمہ پولیس میں دوران ملازمت وفات پانے والے اسسٹنٹ کے صاحبزادے ہیں جس پر درخواست گزار نے فوت شدہ ملازمین کے کوٹے کے تحت اسسٹنٹ سب انسپکٹر  کی پوسٹ کےلئے درخواست دی اور پشاور ہائی کورٹ نے رٹ منظور کرتے ہوئے تعلیم کے مطابق درخواست گزار کو پوسٹ دینے کےاحکامات جاری کئے تاہم عدالتی احکامات پر متعلقہ حکام عمل درآمد نہیں کر رہے اس طرح متعلقہ حکام توہین عدالت کے مرتکب ہو ئے ہیں لہذا آئی جی پی کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔