20-04-2018

عدالتی حکم کے مطابق صوبے بھر میں 1769 افراد سے پولیس سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان  جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے بینچ نے سیکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی، آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے میں 1769افراد سے پولیس کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

چیف جسٹس نے پولیس کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئی جی خیبر پختونخوا نے بہت اچھا کام کیا، میں ان کی کارکردگی سےمطمئن ہوں۔اگر عدالت کسی کوسلیوٹ کرسکتی تو میں آئی جی کو سلیوٹ کرتا ہوں۔