April 23, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

عدالتی نظام میں اصلاحات کے لئے تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کانفرنس

13-01-2018

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے عدالتی نظام میں اصلاحات کے لیے تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

 ترجمان سپریم کورٹ  کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالتی ریفارمز کمیٹی کا اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا۔ اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ، سپریم کورٹ ، لاہور ہائی کورٹ اور  جسٹس اینڈ لاء کمیشن پاکستان  کے افسران نے شرکت کی۔جسٹس منصور علی شاہ نے عدالتی نظام تک رسائی کے لیے پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، ماتحت عدلیہ کے ججز کی تربیت تنازعات کے متبادل حل کے طریقہ کار، مقدمات کی جلد سماعت اور زیر التواء مقدمات کو نمٹانے کی حکمت عملی سے متعلق پنجاب میں کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب جوڈیشری  میں اٹھائے جانے والے اصلاحات کو سراہتے ہوئے عدالتی اصلاحات کے لئے ملک کے تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کانفرنس آج سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی میں طلب کر لی  جس میں ملکی جوڈیشل سسٹم پر تبادلہ خیال کے علاوہ جوڈیشل سسٹم میں ریفامز ، موجودہ عدالتی نظام کے طریقہ کار  کو مزید سہل بنانے سے متعلق غور و عوض کیا جائے ۔

Related posts