September 19, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

عدالت نے جنرل بس سٹینڈ پشاور کی نیلامی روک دی

11-07-2018

سول جج پشاور عبد الماجد نے جنرل بس سٹینڈ پشاور کی نیلامی روک دی۔

 عدالت نے مقامی ٹرانسپورٹر وں کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی  جس میں عدالت کو بتایا  گیا محکمہ ٹرانسپورٹ نے جنرل بس سٹینڈ کی نیلامی سے متعلق اشتہار جاری کیا تاہم یہ اشتہار پورے جنرل بس سٹینڈ کی بجائے وہاں پر موجود مختلف سیکشنز کیلئے دیا گیا حالانکہ قانون کے تحت ٹرانسپورٹرز سے ٹیکس وصولی بس سٹینڈ کے مین گیٹ پر ہی کی جانی تھی مگر اس دفعہ نئے رولز لائے گئے اور پورے بس سٹینڈ کو نیلام کرنے کی بجائے وہاں پر مختلف سٹینڈز کو نیلام کیا جا رہا ہے جو کہ غیر قانونی ہے اور  متعلقہ حکام کے پاس یہ اختیار نہیں ۔ دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ کے وکلاء نے عدالت کو دلائل دیئے کہ متعلقہ حکام کو اس حوالے سے اختیارات حاصل ہیں اور وہ نیلامی کر سکتی ہے۔

 عدالت نے جنرل بس سٹینڈ کی نیلامی روک دی جبکہ مزید سماعت ملتوی کردی۔

Related posts