15-05-2017

اسلام آبادہائی کورٹ نے بھارتی خاتون ڈاکٹر عظمی اور اس کے پاکستانی طاہر علی کی درخواستوں کو یکجا کر کے سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

 جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ بنچ نے بھارتی خاتون ڈاکٹر عظمیٰ کے شوہر طاہر علی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے طاہر علی کی درخواست پر بھارتی ہائی کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں فریقین کی درخواستوں کی سماعت کو یکجا کر کے سننے کا حکم جاری کیا اور 22 مئی تک سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عظمیٰ نے بھارت جانے کی اجازت سے متعلق درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ عظمیٰ کے شوہر طاہر علی نے اپنی اہلیہ سے ملاقات اور اسے پاکستان میں روکے جانے سے متعلق درخواست دائر کر رکھی ہے۔