24-10-2017

اسلام آبادہائی کورٹ نے دوبارہ پارٹی صدربننے پر  میاں نوازشریف کونوٹس جاری کردیا جبکہ  اس ضمن میں سیکرٹری قانون،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،چیف الیکشن کمشنرکوبھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس عامرفاروق پرمشتمل سنگل بینچ نے اٹارنی جنرل پاکستان کوعدالتی معاونت کی ہدایت بھی جاری کی۔ دائر رٹ میں درخواست گزارنےالیکشن ایکٹ بل کوچیلنج  کرتے ہوئےموقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ کےفیصلوں کےمطابق نااہلی تاحیات ہے، نااہل شخص کے لیےپارلیمنٹ قانون سازی نہیں کر سکتی ، نااہل شخص کے لئےرعایت آرٹیکل 190 کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں کہا  گیا  کہ الیکشن ایکٹ 2017قومی مفاد کےبرعکس اور آئین سےمتصادم ہے  لہذا الیکشن ایکٹ  کو  منسوخ کیا جائے ۔