02-03-2017

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2010کے عدالتی حکم پرعمل درآمد نہ ہونے پرچیئرمین نادرا عثمان مبین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

 عدالت نے 2010میں نادرا کوحکم دیا تھا کہ ایف آئی اے اورپولیس کوریونیو ریکارڈ کیلئے بائیومیٹرک سسٹم تک رسائی دی جائے۔ حکم عدولی پر چیئرمین نادرا کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کی گئی اور طلبی کے باوجود  عدالت میں پیش نہ ہونے پراسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا عثمان مبین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کوحکم دیا کہ چیئرمین نادرا کوگرفتارکرکے 3مارچ کوعدالت میں پیش کیا جائے۔