November 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

عطاء الحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیر قانونی قرار، تنخواہ اور مراعات واپس لینے کے احکامات

08-11-2018

سپریم کورٹ نے عطاالحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیر قانونی قرار دے دی ہے فاضل عدالت نے عطاالحق قاسمی کو دی گئی تنخواہ اور مراعات واپس لینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کور ٹ کے دو رکنی بنچ نےقرار دیا کہ عطاء الحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی چیئرمین و ڈائریکٹر تقرری اور ان کے دور میں کئے گئے فیصلے غیر قانونی ہیں، عطاءالحق قاسمی کا رویہ اور کردار ناقابل برداشت تھا، آئندہ انہیں ایسے کسی عہدے پر تعینات نہ کیا جائے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عطاء الحق قاسمی کی تنخواہ، مراعات اور شاہانہ اخراجات کی مد میں 19 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے، یہ رقم اس وقت کے وفاقی وزرا ء پرویز رشید، اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سے وصول کئے جائیں۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ابھی تک ایم ڈی پی ٹی وی کا عہدہ خالی ہے تو حکومت اس پر مستقل بنیادوں پر تقرری کرے۔

Related posts