11-10-2017

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فاصلاتی نظام تعلیم سے مستفید کرنے کےلئے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے علاوہ دیگر تمام تعلیمی پروگرامز کے داخلوں کی تاریخ میں تئیس اکتوبر تک توسیع کی منظوری دے دی ہے ۔

ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ کا اعلان کیا جا چکا ہے اور داخلہ ٹیسٹ پندرہ سے بیس اکتوبر کے درمیان منعقد کئے جائیں گے جبکہ کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ اکتیس اکتوبر کو جاری کی جائے گی ۔