17-08-2017

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں دو ہزار سولہ میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ طلبہ و طالبات کو نتائج بذریعہ ڈاک بھی ارسال کئے جا رہے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مطابق بی ایڈ پروگرام کے نتائج آئندہ ہفتے کے دوران کیا جائے گا جبکہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز اور ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج بھی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔