08-06-2018

 الیکشن کمیشن نے علاؤالدین مری کو  نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان مقرر  کر دیا ہے۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق علاؤالدین مری کا نام حکومتی اتحاد کی جانب سے دیا گیا تھا جبکہ  نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کا تعلق ضلع مستونگ سے ہے ، وہ یورنیورسٹی آف بلوچستان سے گریجویشن کرنے کے بعد مفاد عامہ کے مختلف کاموں سے وابستہ رہے۔

علاؤالدین مری کی تعیناتی کے بعد چاروں صوبوں اور مرکز میں نگران سیٹ اپ مکمل ہوگیا ہے۔