19-05-2018

اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی جہانگیرکی بطور سفیر تعیناتی سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی ہے ۔

علی جہانگیر کی بطور سفیر تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج  جسٹس اطہر من اﷲ پر مشتمل بنچ نے کی  جس میں موقف اپنایا گیا کہ اسی فیصد پروفیشنل اور بیس فیصد نان کیریئر ڈپلومیٹ سفیر تعینات ہوتے ہیں جبکہ  نیب کا مطلوب شخص سفیر تعینات نہیں ہوسکتا لہذا علی جہانگیر صدیقی سفیر بننے کے اہل نہیں۔

 جسٹس اطہر من اﷲ نے کہا کہ یہ پالیسی معاملہ ہے اور عدالتی دائرہ اختیار میں نہیں آتا اور وزارت خارجہ کو اعتراض نہیں تو عدالت کو کیا اعتراض جبکہ درخواست گزار علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی سے متاثر نہیں لہذا  آئندہ سماعت پر تعیناتی سے متعلق قانونی نقطہ بتائیں۔