02-04-2018

اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی جہانگیرصدیقی کی بطورامریکی سفیر تعیناتی کےخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست گزارشہزاد صدیق علوی  کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا  کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی میرٹ کے برعکس کی گئی۔ لہذا ان کی تعیناتی کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دی جائے ۔عدالت نے دائر درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان اورعلی جہانگیرصدیقی سمیت دیگر فریقین  کو نوٹس جاری کرتے ہوئےکیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 8 مارچ کو وزیراعظم پاکستان  شاہد خاقان عباسی نے اعزازچوہدری کو توسیع نہ دیتے ہوئے ان کی جگہ علی جہانگیرصدیقی کو امریکا میں پاکستان کانیا سفیر تعینات کیا تھا۔