28-08-2017

الیکشن کمیشن پاکستان نے عمران خان، شیخ رشید اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کردی جبکہ وفاقی وزیر پرویز ملک کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست بھی نمٹا دی ہے۔

الیکشن کمیشن پاکستان میں درخواست گزار شاہ جہاں کی جانب سے چیرمین تحریک انصاف عمران خان، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ تینوں فریقین نے 2002 کے کاغذات نامزدگی میں درست حقائق نہیں بتائے جس بنا پر انہیں نااہل کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے ابتدائی سماعت کی تو درخواست گزار ہی کمیشن کے روبرو اپنی مؤقف کے دفاع کے لیے پیش نہ ہوئے جس پر کمیشن نے درخواست خارج کردی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر پرویز ملک کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست بھی نمٹا دی۔