18-10-2017

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہےکہ عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے۔

سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت ہوئی جس میں جہانگیر ترین کے وکیل سکندر بشیر دلائل  دیئے۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ 26 اکتوبر سے سارک کانفرنس کے لیے سری لنکا جانا ہے اس لیے عمران خان اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے۔