05-06-2017

الیکشن کمیشن پاکستان  نے پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان اور  جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے دائر ایک درخواست پر سماعت کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر رجسٹس ریٹائرڈ  سردار رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 ارکان پر مشتمل بینچ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری اور محمد خان کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی۔

کمیشن کو بتایا گیا کہ سپریم کور ٹ میں اسی نوعیت کا کیس زیر سماعت ہے لہذا اس کو خارج کیا جائے تاہم الیکشن کمیشن نے دونوں جانب کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد  دائر درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔