03-11-2017

لاہور ہائی کورٹ نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب جانے کے خواہشمند کرکٹر محمد عرفان کا نام مشروط طور پرایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کر دی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی جس میں درخواست گزار کرکٹر محمد عرفان نے موقف اختیار کیا کہ پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں چھ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ان کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا تھا لیکن اب انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا گیا لہٰذا ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں رکھنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں لہٰذا عدالت ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کے احکامات صادر کرے۔