October 21, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی نااہلی کے لئے دائر درخواست خارج ، اہل قرار

13-06-2018

سپریم کورٹ نے  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نا اہلی کا فیصلہ  سناتے ہوئے  ان کی نااہلی کے ئے دائر درخواست  خارج کردی اور انہیں اہل قرار دے دیا ہے ۔

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے  کیس کا فیصلہ سنایا۔

شیخ رشیدکی اہلیت کے خلاف مسلم لیگ ن کےشکیل اعوان نے درخواست دائرکی تھی جس میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ شیخ رشید نے اثاثے چھپائے،کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی اور اثاثےکم ظاہر کئے۔الیکشن ٹربیونل نےتکنیکی بنیادوں پرشکیل اعوان کی پٹیشن خارج کی تھی،شکیل اعوان نےالیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیاجبکہ دلائل مکمل ہونے پر جسٹس شیخ عظمت سعیدکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے20مارچ کودائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیاتھا جو آج سنایا گیا۔

Related posts