21-08-2017

وزارت  ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی اور دیگر شہروں کیلئے وزارت ریلوے نے 30 اگست سے ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، پہلی ٹرین 30 اگست کو کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔

پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ یہ ٹرینیں 31 اگست تک مختلف شہروں سے روانہ ہوتی رہیں گی جس کی بکنگ کا سلسلہ بھی شروع کیا جارہا ہے۔