11-08-2017

اکائونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو نے عید الا ضحی کی چھٹیوں کے پیش نظر وفاقی ملازمین کو اگست کی تنخواہ 28 اگست تک جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

اس ضمن میں  بینکوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 28 اگست تک ان کے بینک اکائونٹس میں منتقل کر دی جائیں۔

دوسری طرف  سندھ حکومت نے بھی اپنے ملازمین کو 28 اگست تک تنخواہیں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔