06-06-2017

عید الفطر کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بائیس جون کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق پچیس یا چھبیس جون کو متوقع عید الفطر کے پیش نظر حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو بائیس جون کو تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ عوام کو سہولت کی خاطر بینک چوبیس جون بروز ہفتہ بھی کھلے رہیں گے ۔