20-06-2017

عیدالفطر کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس اتوار 25 جون کو پشاورمیں ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں ضلعی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔ چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کیلیے کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

 چاند کے حوالے سے اعلان مفتی منیب الرحمٰن ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کرکریں گے۔