11-06-2018

خیبر پختونخوا ایمر جنسی ریسکیو سروس نے  (ریسکیو1122) کی  عید الفطر کے موقع پر عوام کو خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چھٹیاں منسوخ کردیں۔

 ترجمان ریسکیو 1122بلال احمد فیضی کے مطابق ریسکیو 1122صوبے کے 10اضلا ع میں خدمات فراہم کر رہا ہے جبکہ عید الفطر کے دوران ریسکیو 1122کی جانب سے مختلف سیاحتی مقامات پر میڈیکل کیمپس اور بالخصوص مختلف دریاوں پر واٹر ریسکیو وین اور غوطہ خوروں کی ٹیمیں تعینات کی جا ئیں گی جس کا مقصدسیاحوں اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔

ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 کے سٹیشنز میں ایمبو لینس ،فا ئر ویکل اور ریسکیو ویکل ہر قسم کی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لیے 24گھنٹے بمعہ سٹا ف تیا ر رہیں گے عوام 24گھنٹے ریسکیو 1122 کے ٹال فری نمبر 1122 پر کا ل کر کے ان کی خد مات سے استفادہ حا صل کر سکتے ہیں۔