05-09-2017

ملک بھر میں عید کی تعطیلات کے بعد سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں، تاہم درسگاہوں اور دفاتر میں حاضری کا تناسب کم رہا۔

عید کی چار چھٹیاں ختم ہونے کے بعد سکولوں میں حاضری کا تناسب 5 سے 10 فیصد رہا لیکن تعلیمی اداروں کی طرح سرکاری دفاتر میں بھی حاضری معمول سے کم ہے۔ ملازمین کی اکثریت نے چھٹیاں منانے کے لئے جمعرات اور جمعہ کی چھٹی لے رکھی ہے۔

حکومت نے رواں برس عید الاضحیٰ پر 4 سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا تھا جس میں سے ایک روز حج اور تین روز عید کے لئے رکھے گئے تھے۔