29-06-2017

عیدالفطر کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد آج سے سرکاری دفاتر اور کاروباری مراکز دوبارہ کھل  گئے ہیں۔

 حکومت کی جانب سے اعلان کردہ عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات آج سے ختم ہوگئی ہیں جس کے بعد تمام سرکاری دفاتر میں معمول کے مطابق کام شروع ہو گیا ہے۔

اسی طرح ملک بھر میں قائم کاروباری مراکز میں بھی آج سے معمول کے مطابق کاروباری سرگرمیاں جاری رہی ۔