20-06-2017

آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نے مردان کے علاقہ کاٹلنگ میں غگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر مردان کو متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کاٹلنگ کے گاوں شیروں کے رہائشی محمدسعود نے ایک بیان کےذریعے غگ کی بھینٹ چڑھنے والی اپنی بہن اور متاثرہ خاندان کے دیگر افراد کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو غگ کے رسم و رواج کے دباو سے آزاد کرانے کا حکم بھی جاری کردیا تاکہ متاثرہ لڑکی اپنی مستقبل کا فیصلہ خود اپنے والدین کے مشورے سے کر سکے ۔