16-08-2017

غیر اندراج شدہ افغان پناہ گزینوں کے اندراج کا عمل آج سے ملک بھر میں شروع ہوگیا ہے۔

حکام کے مطابق اس مقصد کے لئے اکیس رجسٹریشن مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ان میں سے خیبرپختونخوا میں گیارہ ،بلوچستان میں پانچ، پنجاب اور اسلام آباد میں دو دو اور کراچی میں ایک مرکز قائم کیاگیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اس عمل کے دوران تقریباً دس لاکھ سے زیادہ افغان پناہ گزینوں کا اندراج کیا جائے گا۔