21-06-2017

الیکشن کمیشن پاکستان نے غیر فعال سیاسی جماعتوں کو رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کرنے کا عمل عارضی طور پر روک دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کوغیر فعال اور غیر سرگرم سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی قانون سازی تک ایسی سیاسی جماعتوں کو فہرست سے خارج نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی فہرست میں شامل 272 سیاسی جماعتیں پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 پر پورا نہیں اترتیں جبکہ الیکشن کمیشن میں کمزوریوں اور قواعد و ضوابط پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث پاکستان بھر سے رجسٹرڈ لیکن غیر فعال سیاسی جماعتوں کی تعداد 343 پر پہنچ گئی ہے۔