13-04-2017

احتساب عدالت پشاور نے کروڑوں روپے کے غیر قانونی اثاثے بنانے میں ملوث پٹواری نصیر خان کی جانب سے بریت کےلئے دائر درخواست پر سماعت کےلئے دس مئی کی تاریخ مقرر کر دی ہے ۔

نیب خیبر پختونخوا کے مطابق ملزم پٹواری پر الزام ہے کہ اس نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو پرویز کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے تنگی چارسدہ اور دیگر مقامات پر کروڑوں روپے مالیتی اثاثے بنائے اور نیب نے دونوں ملزمان کے خلاف غیر قانونی اثاثوں کی تحقیقات مکمل کر لی تھی اور ریفرنس پشاور کی احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے ۔