17-08-2017

احتساب عدالت پشاور نے غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس میں ملوث ملزم سابق ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر مقرب شاہ کے کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے استعاثہ گواہ میر زمان پٹواری پشاور کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

 احتساب عدالت کے جج اسد حمید بنگش نے کیس کی سماعت شروع کی تو استعاثہ کے گواہ پٹواری میر زمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر فاضل عدالت نے اس کے بلاضمانت  وارنٹ گرفتاری جاری کرکے اٹھارہ ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔