14-04-2017

پشاور کی احتساب عدالت کے جج اشتیاق احمد نے نیشنل بنک پشاور کے سابق کیشیئر افتخار احمد کے غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں استعاثہ کے گواہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔

جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کو بتایا گیا کہ کیس میں استعاثہ کے گواہ پٹواری محال سالو پشاور عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرنے کےلئے حاضر نہیں ہے جس پر عدالت نے استعاثہ کے گواہ پٹواری کے گرفتاری کےلئے وارنٹ جاری کردیئے اور سماعت اٹھائیس اپریل تک ملتوی کردی ۔