14-02-2017

پشاور کی احتساب عدالت کے جج عاصم امام نے غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں ملوث ملزم ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی افتخار رحیم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

نیب خیبر پختونخوا کے مطابق نیب کی جانب سے غیر قانونی اثاثے بنانے اور ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کیس میں ملوث ملزم افتخار حیم کے خلاف گزشتہ سال ریفرنس پشاور کی احتساب عدالت میں دائر کیا گیا تھا جس میں ان پر دوران ملازمت اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے غیر قانونی اثاثے بنانے سمیت ایک کیس میں بھی ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ۔

عدالت نے ریفرنس کی سماعت کے دوران ملزم کی عدم پیشی پر ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری دیا اور پولیس کو حکم دیا کہ وہ ملزم کو آئندہ پیشی چوبیس فروری کو عدالت کے رو برو پیش کریں۔