22-02-2017

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد عاصم امام نے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں ملوث  ایف سی کے ڈسٹرکٹ آفیسر باڑہ خیبر ایجنسی  شربت خان  کے تمام اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

نیب خیبر پختونخوا کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے دوران ملازمت اپنے ، اہلیہ اور پانچ بیٹوں کے نام پر راولپنڈی ، حیات آباد اور بڈھ بیر  پشاور ، سوات اور کراچی کے مختلف مقامات پر بیتس مکان ، فلیٹس اور پلاٹس خرید رکھے ہیں اور اس کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جا چکا ہے ۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ ریفرنس کی حتمی سماعت تک ملزم اور اس کی بیوی بچوں کے نام اثاثے منجمد کئے جائیں ۔ جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا۔