17-03-2017

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد عاصم امام نے سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور لیز پر دینے میں ملوث مانسہرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر  اسد علی شاہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔

نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے دوران ملازمت اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی اور لیز پر دیا جس سے قومی خزانے کو  کروڑوں کا نقصان پہنچا ہے اورملزم عدالت میں حاضر نہیں ہو رہا جس پر عدالت نے اس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔