19-04-2018

پشاور کی احتساب عدالت نے غیر قانونی انتقالات میں ملوث ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

احتساب عدالت پشاور کی جج منیرہ عباسی نے ملزم ممتاز علی وغیرہ کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت کی۔دوران سماعت مقدمے کے مرکزی ملزم ممتاز علی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر فاضل عدالت نے ملزم کے خلاف بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردی ۔ عدالت نے سماعت 25اپریل تک ملتوی کردی۔