30-10-2017

احتساب عدالت نے محکمہ پولیس سندھ میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور سابق اے آئی جی فنانس فدا حسین شاہ سمیت 8 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر احتساب عدالت  نے سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر کے نیب  گواہوں کو طلب کرلیا۔

 نیب سندھ  کے مطابق ایس آر پی حیدرآباد کے لئے 881 غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں اور  جعلی بھرتیوں کے ذریعے 50 کروڑ 46 لاکھ 61 ہزار 664 روپے قومی خزانے سے لوٹ لئے گئے۔  جبکہ یہ بھرتیاں کانسٹیبلز، کمپیوٹر آپریٹر اور دیگر عہدوں پر کی گئیں۔