02-04-2018

پشاور کی احتساب عدالت کی جج منیرہ عباسی نے غیر قانونی بھرتی و ملازمین کی ترقی کے الزام میں گرفتار  سابق ٹی ایم او کوہاٹ سمیت دیگر تین افسران کے خلاف فرد جرم عائد کرتے ہوئے مقدمے کے تمام گواہان کو طلب کرلیا ہے۔

نیب کے مطابق  ملزمان محمد شعیب سابق ٹی ایم اوکوہاٹ حال ہری پور، غنی رحمان ڈپٹی ڈائریکٹرٹی ایم اے حال ایبٹ آباد اور عباس رضا آڈٹ آفیسر ٹی ایم اے آفس ہنگو  پر  الزام ہے کہ انہوں نے سول سروس رولز 1989 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹی ایم اے کوہاٹ میں 2010سے 2014 تک 73افراد غیر قانونی بھرتی کئے، 94افراد غیر قانونی طورپر مستقل کئے جبکہ 14ملازمین کو غیر قانونی طور پر ترقیاں بھی دیں۔

 عدالت  نے  تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد کی تاہم انہوں نے جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے اس مقدمے سے متعلق تمام گواہوں کو طلب کرلیا۔