25-07-2017

ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم لاکھوں افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل رواں سال اگست کے مہینے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں اسلام آباد سمیت ملک کے اکیس شہروں میں رجسٹریشن مراکز قائم کئے جائیں گے ۔

حکام کے مطابق یو این ایچ سی آر کے زیر اہتمام ایسے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن ہوگی جن کے پاس ملک میں قیام کی قانونی دستاویزات موجود نہیں ہیں ۔ ابتدائی طور پر پشاور اور اسلام آباد کے مراکز میں رجسٹریشن ہوگی جس بعد سولہ اگست سے اس کا دائرہ ملک کے اکیس اضلاع تک پھیلادیا جائے گا۔