November 17, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

غیر ملکی اثاثہ اکاونٹس کیس ، سماعت اگست تک ملتوی

11-07-2018

سپریم کورٹ نے غیر ملکی اثاثہ اکاؤنٹس کیس میں  قرار دیا ہے کہ  پیسے کی بیرون ملک منتقلی روکنا اصل مقصد ہے ۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار  کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے غیر ملکی اکاؤنٹس اثاثہ کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان عدالت میں پیش ہوئے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعاہ کی کہ وفاقی حکومت کو رپورٹ فائل کرنے کے لیے وقت دیا جائے ۔عدالتی استفسار پر ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں 4221 لوگوں کے اثاثے اور اکاؤنٹس ہیں، 1992 کے قانون کے تحت وہ پیسہ بیرون ملک لے کر گئے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وائٹ کالر کرائم ختم کرنے کیلئے کچھ ہونا چاہیے، قانونی رکاوٹ کو دور کرنے کا راستہ نکالنا پڑے گا، یہی میکنزم بنانا ہے کہ پیسے کو باہر جانے سے روکا جائے۔ اصل مقصد پیسے کی بیرون ملک منتقلی روکنا ہے۔ بعد میں فاضل  عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔

Related posts